ایران کے ساتھ کشیدگی: قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس جاری

پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت جاری ہے۔ 
اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔
اس کے علاوہ دفاع، خارجہ، خزانہ اور اطلاعات کے نگراں وفاقی وزرا، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان، دفتر خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام بھی اجلاس میں موجود ہیں۔