دو غیر ملکی شہری جاں بحق

کویت میں پیش آنے دو مختلف واقعات میں دو غیر ملکی شہری جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ بجھانے والا عملہ الزور روڈ پر جاری ایک تعمیراتی منصوبے کے دوران ہونے والے افسوسناک واقعے کی ایمرجنسی کال کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر پہنچا، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو مزدور پھنس گئے تھے۔

ایک اعلیٰ سطحی ریسکیو آپریشن جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔ دونوں مزدوروں کو ملبے کے نیچے سے کامیابی سے نکال لیا گیا لیکن بدقسمتی سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

کویت کے بشمالی علاقے المطلع میں ایک اور افسوسناک واقعے میں ایک پلاٹ میں وائرنگ کنکشن لگاتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شامی کارکن اپنی زندگی سے محروم ہوگیا۔

سیکیورٹی حکام کو فوری طور پر مطلع کیا گیا، جس کے نتیجے میں مقتول کی لاش کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس واقعے کو سرکاری طور پر کام کے دوران موت کے کیس کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، یہ افسوسناک واقعہ بعض پیشوں سے وابستہ خطرات اور کام کی جگہ پر سخت حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

.